Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: طبی عملے کو شہداء پیکج اور تین ماہ کی تنخواہ کا اعلان

شائع 29 مئ 2020 05:00pm

بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو شہدا پیکج دینے اور ملازمین کو تین ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق مالی مراعات دی جائیں گی۔

ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔